وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلی بار جدید ٹرانسپورٹ کا نظام بننے جارہا ہے، یہ پہلی کھیپ ہے جو ہمارے پاس آئی ہے، ان میں سے 20 تقریباً دو ماہ بعد مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔
گرین لائن بس کی تقریب سے وفاقی وزیر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید 40 بسیں اگلے ماہ تک آجائیں گی، اس پر کنٹرول اور ٹیکنالوجی سافٹ ویئر لوڈ کیا جائے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ اگلے ہفتے کے سی آر پر بھی کام شروع کریں گے، گرین لائن کا منصوبہ 70 ارب روپے کا ہے، تین ہفتوں میں بڑی سڑکیں بننے جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اورنگی، گجر اور محمود آباد کی سڑکیں بننے جارہی ہے، یہ تینوں سڑکیں 54 کلومیٹر پر ہے، نالوں کی صفائی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ بسوں کے لیے ڈرائیورز کو تربیت بھی دی جائے گی، کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبے کے پانچ مختلف پروجیکٹ بھی پروسیس میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے سی آر جدید ریل کے منصوبے کی منظوری بھی اگلے ہفتے دے دی جائے گی، وزیر اعظم خود کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کراچی کا حکومت پر حق ہے، آج سے پہلے یہ حق کسی وفاقی و صوبائی حکومت نے ادا نہیں کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ گورنر سندھ بھی دباؤ ڈالتے ہیں کہ سندھ کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، سندھ کے 14 اضلاع میں بھی کام کریں گے۔
Comments are closed.