رواں مہینے ایک ہندوستانی جوڑے نے اپنی شادی کے لئے انتہائی انوکھی جگہ کا انتخاب کیا، زیرِ سمندر جوڑے نے سطح سمندر سے 60 فٹ نیچے اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔
چینائی سے تعلق رکھنے والے جوڑے چنادورائی اور ایس.سویتھا نے پیر کی صبح نیلانکرائی کے ساحل سمندر کے قریب اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔
ان کے ساتھ موجود امدادی ٹیم نے شادی سے پہلے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ سمندر کا پانی اُس دن ایسی تقریب کیلئے پرسکون بھی تھا۔
دولہے چنادورائی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ یہ ایک روایتی شادی تھی۔ فرق صرف اتنا تھا کہ پانی کے اندر ہوئی۔ ہم نے صبح کے وقت سمندر میں غوطہ لگایا اور پنڈت کی ہدایت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے سے پہلے پہلے تھالی باندھ دی۔
چنادورائی، جو لائسنس یافتہ اسکوبا غوطہ خور ہے، برسوں سے اسکوبا ڈائیونگ کررہے ہیں۔ اُن کی نئی نویلی دلہن سویتھا نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے صرف ایک ماہ قبل ہی غوطہ خوری کی مشق شروع کی تھی۔
The post بھارت میں زیرِ سمندر شادی کی انوکھی تقریب appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.