dating ladyboys kristel hope latest international dating site super handsome boy asain women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ، سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا جس کی صدارت بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے کی۔

اجلاس میں سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ، صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

گورننگ بورڈ کے ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید ، جاوید قریشی ، رمیز راجہ اور وسیم خان نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین ہیں، انہیں احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیئرمین شپ دی گئی ہے۔

احسان مانی نے تین سال تک پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.