i hope you had a great day how to meet girls in the philippines latin friend finder best dating site for married uk filipiono cupid average height of a female

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ،بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا، بین الاقوامی ماہر موسمیات

بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

کراچی میں آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ 16سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔

بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہےجبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.