thailandbestbeauty meet single women in south africa i hate liars poems beautiful inside and outside tian mi best pinay dating sites sexyfatgirls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی زیدی کی بیٹی کو والد پر فخر کیوں؟

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کا پہلا نمبر ہے۔

کراچی میں میدان مارنے پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی بیٹی نے والد کیلئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دے دی گئی ہے۔

علی حیدر زیدی کی بیٹی سچّا علی زیدی نے ٹوئٹر پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

ساتھ ٹوئٹ میں سچّا علی زیدی نے لکھا کہ ’بابا مجھے آپ پر فخر ہے۔‘

جواب میں وفاقی وزیر نے بیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی اپنی بیٹی پر بےحد فخر ہے۔

سچّا علی زیدی کے اس ٹوئٹ کو پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شیئر کیا، اور ساتھ کہا گیا کہ علی زیدی کی بیٹی کا پی ٹی آئی کی جیت پر پیغام انتہائی دلکش ہے۔

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.