پچپن فیصد پاکستانیوں نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر 25 فیصد شہریوں نےخوش نہ ہونے کا کہا جبکہ 20 فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔
سروے میں طالبان حکومت کے قیام پر سب سے زیادہ خوش خیبر پختونخوا سے 65 فیصد افراد نظر آئے، بلوچستان سے 55 فیصد، پنجاب اور سندھ سے 54 فیصد شہریوں نے طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے حوالے سے ہونے والے سروے میں ملک بھر سے چوبیس سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
Comments are closed.