بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فراڈ میں ملوث نائجیرین خاتون سمیت ملزمان کے پاکستان میں 37 بینک اکاؤنٹ

 گوجرانوالہ میں پاکستانیوں سے فراڈ میں ملوث نائجیرین خاتون سمیت 3 ملزمان کی گرفتاری کے  کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان کے پاکستان میں زیر استعمال 37 بینک اکاؤنٹ سامنے آگئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سیکڑوں پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گزشتہ رات اسلام آباد میں ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے ،ملزمان کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ کی سرغنہ خاتون، ٹیلی فون پر لوگوں سے رابطہ کرتی، انہیں بتاتی کہ افغانستان سے بڑا خزانہ ملا ہے، جس سے وہ لوگوں کی مالی امداد کررہی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مالی امداد بھجوانے کے لیے ایڈوانس اخراجات کے نام پر لوگوں سے رقم بٹوری جاتی، رقم بھی پاکستانی بینکوں میں منگوائی جاتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.