سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں اہم ادارے شامل تفتیش کرلیے گئے، اس حوالے سے پولیس نے عدالت کو بھی آگاہ کردیا۔
سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)، محکمہ لیبر اور دیگر اداروں کو شامل تفتیش کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لیبر نے غفلت برتی اور اپنی ذمے داری ادا نہیں کی۔
سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں پولیس نے ڈائریکٹر محکمہ لیبر کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، کے۔الیکٹرک انسپکٹر، ڈائریکٹر لینڈ اور سول ڈیفنس کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ رہائشی پلاٹ میں غیر قانونی طور پر کمرشل پی ایم ٹی نصب کی گئی تھی۔
پولیس کےمطابق کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔
Comments are closed.