جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کراچی کی عدالت نے سانحۂ مہران ٹاؤن کے 4 ملزمان کو 18 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اس سے قبل کراچی کی سٹی کورٹ میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سانحۂ مہران ٹاؤن کے 4 ملزمان کو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر عزت وگن نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ اداروں کو نوٹس بھیج چکے ہیں، مگر ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر عزت وگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیس میں ابھی مزید تفتیش کرنی ہے، 2 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی اصل حقیقت تلاش کرنے کے لیے نمونے حاصل کیئے ہیں۔
تفتیشی افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاصل کردہ نمونے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں، جن کے ایک دو روز میں نتائج مل جائیں گے۔
Comments are closed.