مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ الیکشن چوری کرنے کے لیے قوم کے ساتھ فراڈ کرنا چاہتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سازش کے تحت مسط کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اداروں کا تحفظ کیا جائے، الیکشن چوری کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بل منظور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس سربراہ عوامی نمائندوں سے چھپ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی بل کو کوئی منظور نہیں کرے گا، انتخابی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے، دھمکیاں دینے والوں سے پوچھا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض لگائے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کہنا تھا کہ متنازع اقدامات سے پورا الیکشن پراسس متنازع ہوجائے گا، جبراً ای وی ایم کےاستعمال پر قانون سازی کی گئی تو اسےکوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر زبردستی قانون سازی کی گئی تو کالا قانون کہلائے گا۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر سیاست دان کو یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ اگلی باری میری ہے۔
Comments are closed.