بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بذریعہ K-Electric بل KMC کی وصولی، وفاق کا انکار

کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی کے ٹیکس کی کلیکشن سے وفاق نے صاف انکار کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اصرار کیا جا رہا ہے، اس معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئیں۔

کراچی کے شہریوں سے مزید 9 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، شہریوں سے فائر ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس بجلی کے بل کے ذریعے لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بجلی کے بل کے ذریعے کے ایم سی کے ٹیکس کو وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوں میں ٹیکس کی وصولی سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے 2023ء کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد مردم شماری پر کام شروع کر دیا جائے گا، آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا، جس میں عمران خان ہی وزیرِ اعظم ہوں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹیکس کی وصولی کے لیے کوئی اور طریقہ اختیار کرنے کی تجویز دے دی۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی وصولی کے لیے وفاقی حکام سے بات ہو گئی ہے، کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.