ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2023ء میں مردم شماری کرانے کے اعلان کو اپنی کامیابی قرار دے دیا۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئۃے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کہنے پر تحریکِ انصاف نے مردم شماری 2023ء میں کرانے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کسی کی ایماء پر شہریوں کی گنتی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں، لیکن سندھ حکومت شہریوں کو پانی دینے پر بھی تیار نہیں۔
سینیٹر فیصل سبزواری کا یہ بھی کہنا ہےکہ کراچی کے لیے پانی اور دیگر منصوبوں میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.