راولپنڈی میں فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی زخمی اور ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹول پلازہ پر ایک گاڑی کھڑی ہوئی تھی، پیچھے ملزمان کی گاڑی پہنچی اور اس کے پیچھے تعاقب کرنے والی ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی تھی۔
گاڑی رکتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور آگے کھڑی گاڑی کو سائیڈ مار کر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی ) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں اُن کا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔
راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اُن کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے۔
Comments are closed.