بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں آج مارکیٹیں کھلنے کے اعلان سے پولیس لاعلم

سندھ بھر میں جمعے کے روز مارکیٹیں اور بازار کھلنے کے اعلان سے کراچی پولیس لاعلم نکلی، طارق روڈ پر دکانیں بند کروانے پہنچ گئی۔

شہر میں دکاندار جمعے کے روز کاروبار کی اجازت ملنے پر خوش ہوگئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ رات ایک بیان میں ہفتے میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 11 فیصد ہوگئی۔

حیدرآباد میں ساڑھے 8 فیصد اور سندھ بھرمیں شرح 6 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.