بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں، پاکستان کا ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے۔

شہبازشریف نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا، تین سال میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی، عوام کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں، عمران نیازی کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.