بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاور کمپنیز ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں لوٹ رہی ہیں: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاور کمپنیز قانونی ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہیں۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جس پر حکومت اور ریگولیٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پاور کمپنیز کی طرف سے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیپرا اور حکومت کی ملی بھگت سے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔

پی پی پی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ہیرا پھیری پر نیپرا اور حکومت کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نےحکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملکی خزانے کی چوری چکاری کی بات ہوئی تو بہت دور تک جائے گی ۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد و ضوابط پر عمل کرانے میں ناکام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کو بجلی کی مد میں دی گئی سبسڈی بھی پاور کمپنیز لوٹ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.