بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: جعلی ڈومیسائل، پی آر سی بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ کے ڈومیسائل اور پی آر سی کا نوکریاں لینے کے لیے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس پر جھوٹے ڈومسائل اور پی آر سی بنانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں ڈومیسائل اور پی آر سی کی انکوائری کے دوران 432 میں سے 154 ڈومیسائل مشکوک ظاہر ہوئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میری اپیل ہے کہ ان ڈومیسائل اور پی آر سی سے متعلق فیصلہ 30 دن میں کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے اپیل محکمہ داخلہ سندھ کی کمیٹی سنے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.