بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ نے برطانوی چارٹر طیارے کی 9 ستمبر کی لینڈنگ روک دی

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں رکھنے کے تناظر میں کابینہ نے 9 ستمبر کو برطانوی چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ سے متعلق ایم او یو کی منظوری روک دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے برآمدات میں اضافے کے لیے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیڈرل ہاؤسنگ کی رپورٹ کے طریقہ پر وزیر اعظم عمران خان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری افسروں کو اسلام آباد میں 2 پلاٹ نہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی، پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو زمین خریدنے کا اختیار بھی نہیں ہوگا۔

کابینہ نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے انجکشن کی قیمت 5 ہزار 680 روپے سے کم کرکے 3 ہزار 960 روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 21 کروڑ کی اضافی گرانٹ اور روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.