بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

وفاقی نظامات تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس کے مطابق مرد اساتذہ بھی جینز اور ٹی شرٹس نہیں پہن سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں باپردہ خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائدکردی گئی،مرد اساتذہ جینز اور ٹی شرٹس نہیں پہن سکتے۔

وفاقی نظامات تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعےنیا ڈریس کوڈ لاگو کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اور حجاب پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔

خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکرز پہننے کی بھی اجازت مل گئی لیکن سلیپر پہننے کی اجازت نہیں۔

لیکن مرد اساتذہ سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کا لطف نہیں اٹھاپائیں گے تاہم سردیوں میں مناسب ڈیزائن کے سویٹر، کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔

یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنیں گے۔ کلاس روم میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.