بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو جتنا زور لگاسکتے ہیں لگائیں، انہیں پنجاب سے کچھ نہیں ملنے والا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جتنا زور لگا سکتے ہیں لگالیں انہیں پنجاب سے کچھ نہیں ملنے والا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے بلاول بھٹو زرداری کی حکومت پر کی گئی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت پورے ملک کے عوام نے 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو مسترد کیا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کا احترام سب پر لازم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی اور دیگر مفاد پرست جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ آج بلاول بھٹو نے بھی مسلم لیگ ن کے اندر قیادت کے فقدان کی طرف اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ن لیگ میں ’م‘ اور ’ش‘ کی لڑائی طوالت اختیار کر چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.