بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی حکومت کا انتخابی وعدوں کے برخلاف نیشنل انشورنس میں 1.25 فیصد اضافے کا اعلان

برطانیہ میں سوشل کیئر سسٹم میں اصلاحات کی گئی ہیں اور انتخابی وعدے توڑکر حکومت نے نیشنل انشورنس میں 1.25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کے منصوبوں کی آج ہی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا خیال نہ رکھ سکنے والے بالغ افراد کو نگہداشت کی سہولت دی جاتی ہے۔ 

انہوں نے وبا سے نمٹنے میں مصروف این ایچ ایس کے لیے طویل المدت مالی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، بورس جانسن نے کہا کہ وبا کے سبب این ایچ ایس شدید دباؤ کا شکار ہے۔

 واضح رہے کہ انتخابات سے قبل بورس جانسن نے وعدہ کیا تھا کہ نیشنل انشورنس، ٹیکس اور وی اے ٹی نہیں بڑھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.