وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13140 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 776 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5642387 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 438749 کیسز ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 807 مریض صحتیاب ہوگئے اور اب تک 383455 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ آج مزید 35 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6960 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 48299 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47421 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا متاثرہ 746 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کوویڈ-19 کے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 776 کورونا کیسز میں 364 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی شرقی 127، جنوبی 108، وسطی 54، کورنگی 32، ملیر میں 29 اور ضلع غربی میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 94، بدین 41، نوشہرو فیروز 33، سانگھڑ 33، مٹیاری 29، شہید بینظیرآباد 25، جامشورو 22، ٹنڈو محمد خان 18، عمرکوٹ 18، دادو 16، ٹنڈوالہیار 13، میرپورخاص 6، گھوٹکی 4، لاڑکانہ 4، سکھر 4، خیرپور 3 اور قمبر سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.