بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ آفریدی ICC کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہِ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے قومی فاسٹ بولر…

ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے  پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر قسمت کی دیوی مہربان ہے، اس مرتبہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

شاہین شاہ کے ہمراہ پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی بولر جسپریت بھمرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہِ اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان کو بھی شامل کرلیا ہے ۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کے شروع میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

شاہین شاہ کیلئے بولنگ کوچ کی جانب سے تعریفی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.