وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ امید ہے کچھ عرصےمیں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں تقریباً ساڑھے 6 لاکھ یومیہ اوسطاً ویکسینیشن کی جارہی ہے، کوشش کررہے ہیں کہ ویکسینیشن کی سہولت گلی گلی تک پہنچائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر کوشش کررہے ہیں کہ لوگ ویکسینیشن کرائیں اور اب تک پنجاب میں 3 کروڑ 41 لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اتوار کو صرف دوسری ڈوز کے لیے مختص کردیں، زندگی معمول پر لانے کے لیے ویکسین ضروری ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ماسک پہن کر وبا سےتقریباً 70 فیصد تک بچا جا سکتاہے۔
Comments are closed.