بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے عوام بزدار سرکار کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام عثمان بزدار سرکار کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مظفر گڑھ بائی پاس پر کارکنوں سے خطاب کیا، اس موقع پر انہیں روایتی پگ بھی پہنائی گئی۔

انہوں نے دوران خطاب کیا کہ عمران خان نے آپ کے ووٹ، جیب، پیٹ اور حقِ روزگار پر ڈاکا مارا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.