بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخوپورہ: خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا گیا

شیخو پورہ میں قریبی عزیز نے خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا۔

متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو کھانا کھلانے کے بہانے باہر لے گیا، اس دوران کسی بات پر دونوں میں تنازع ہوگیا۔

ملزم نے غصے میں آکر خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی اور پھر نہر میں دھکا دے دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ارم کی نند کی منگنی ملزم احمد سے ہوئی تھی، دونوں کے درمیان رشتے کا تنازع تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.