بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منڈی بہاءالدین: گوجرہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

منڈی بہاء الدین کے علاقے  گوجرہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا، لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدحقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بہو کو بچاتے ہوئے ساس بھی جھلس گئی، جبکہ متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا، واقع کی تفتیش اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.