بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے مستونگ میں فرنٹیر کور (ایف سی) چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے ٹی ٹی پی کے ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میری ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ناکام بنانے والی سیکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.