بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: کورونا سے مزید 5 اموات، 1016 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16642 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1016 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5629247 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور  صوبے میں ابتک 437973 کیسز ہوچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آج عالمی وبا کے مزید 1000 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح اب تک 382648 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج مزید 5 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کر جانے والوں کی مجموعی تعداد 6960 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 48365 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 47481 مریض گھروں اور 46 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 838 مریض زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 739 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کوویڈ-19 کے 66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1016 کورونا کیسز میں 335 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جن میں کراچی شرقی میں 100، جنوبی کراچی میں 93، وسطی کراچی 55، ملیر میں 31، کراچی غربی میں 29 اور کورنگی میں 27 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 108، بدین میں 51، میرپور خاص میں 46، نوابشاہ میں 41، ٹنڈو الہیار میں 36، سجاول اور سانگھڑ میں 35-35، قمبر میں 32، ٹھٹہ میں 31، جامشورو میں 30، تھرپارکر میں 28، ٹنڈو محمد خان میں 26، نوشہرو فیروز میں 22، مٹیاری میں 21، سکھر میں 19، خیرپور اور گھوٹکی میں 18-18، کشمور میں 14، عمر کوٹ میں 11، شکارپور میں 10، دادو اور جیکب آماد میں 8 – 8  اور  لاڑکانہ سے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.