download hello vietnam free chat websites for singles thai teen nude girl thailandbestbeauty time cebu philippines right now i am an outgoing person

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثہ، 15 افسران براہ راست ذمہ دار قرار

ڈھرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے، ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ میں 15 افسران کو  براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ میں ڈی ایس پاکستان ریلویز سکھر سمیت 4 افسران بالواسطہ ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام نے انکوائری رپورٹ میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

حادثے کے ذمہ دار افسران و عملے کے خلاف سیکریٹریز پاکستان ریلویز نے لیٹر جاری کردیا۔

سیکریٹری ریلویز و چیئرمین ریلویز نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے جنرل مینجر ریلویز کو حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ 7 جون کو ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہوئے تھے، کراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

پنجاب سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں سے ٹکراگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.