بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طاہر محمود اشرفى کی سعودى عرب حملوں کی مذمت

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کی جانب سے سعودى عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب كے مختلف شہروں پر حملے قابلِ مذمت، قابلِ افسوس اور ناقابلِ قبول ہيں۔

حافظ طاہر محمود اشرفى نے مطالبہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ترجمان اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی ایئرڈیفنس ٹیم نےڈرون فضا میں مارگرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں حوثیوں کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اس حوالے سے سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی شہر خمیس مشیط کی شہری آبادی پر حوثی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ترجمان اتحادی افواج کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی ایئرڈیفنس ٹیم نے ڈرون فضا میں مار گرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.