lazi siquijor philippines jessica27 rich women looking for younger men gumtree worldwide download hello vietnam ni co chai toc ben bo suoi

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: کورونا سے 11 مریضوں کا انتقال، مزید 990 کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس سے 11 افراد انتقال کرگئے جبکہ اس وائرس کے مزید 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کی یہ صورتحال وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے یومیہ بیان میں بتائی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11مریض انتقال کر گئے جبکہ 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 587 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 7 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 990 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 5.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6955 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5612605 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 436957 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 587 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 381648 ہو چکی ہے جو بحالی کی شرح کا 87.3 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 48354 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 47474 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 840 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 744 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 990 نئے کیسز میں سے 412 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 205، ضلع وسطی سے 65، ملیر سے 54، ضلع جنوبی سے 38، ضلع غربی سے 26 اور کورنگی سے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد سے 179، گھوٹکی سے 36، ٹھٹھہ سے 31، مٹیاری سے 30، سجاول سے 27، نوشہروفیروز سے 26، بدین اور سانگھڑ سے 25-25، میرپورخاص سے 22، کشمور سے 21، تھرپارکر سے 18، خیرپور اور ٹنڈو محمد خان سے 15- 15، قمبر اور سکھر سے 14- 14، شکارپور اور عمرکوٹ سے 11-11، دادو سے 10، جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد سے 6-6، جامشورو سے 3، لاڑکانہ اور ٹنڈو الہ یار سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.