بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاسی و انتظامی ٹیم تبدیل کرنےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاسی اور انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہروں کے  پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے، جبکہ پنجاب میں وزارتوں میں بھی رد و بدل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی ٹیم تبدیل کرنے کے لئے وفاق سے مشورہ نہیں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.