bagoong isda in english emo dating site flirting app for married more dating site free chat websites for singles online sexy girl militarycupid con

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان رہنما عباس ستانکزئی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ سے وفدکی سطح پر ملاقات ہوئی ہے۔

افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔

یہ بات طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں عباس ستانکزئی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کے دوران افغانستان کی تعمیرِ نو، طورخم اور اسپن بولدک میں لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

افغانستان کی وادیٔ پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورسز میں لڑائی جاری ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے بھاری جانی نقصان کے دعوے کیئے جا رہے ہیں۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں فریقوں نے موجودہ افغان صورتِ حال، انسانی امداد، باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.