بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدر علی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، رائے تیمور بھٹی

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پیرا اتھلیٹ حیدر علی کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حیدر علی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے  کہا کہ پوری قوم کو حیدر علی کی کامیابی مبارک ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر شاباشی دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ حیدر علی آپ نے آج قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،  جو وعدہ اور عزم آپ نے ٹوکیو جانے سے پہلے کیا وہ پورا کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام اتھلیٹس کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہے گی۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی…

صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدر علی آپ جذبے اور حوصلہ کی مثال ہیں۔ تمام قوم کو یہ کامیابی مبارک ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.