subtle 中文 dating china free best online dating houston average height of a female i hate liars poems

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کے چار بڑے سیاسی بزرگ، چوتھا یار بھی آج چلا گیا

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور صوبے کی قوم پرست سیاست کے اہم کردار سردار عطا اللّٰہ مینگل کراچی کے مقامی اسپتال میں جمعرات کی شام انتقال کرگئے۔

ان کی عمر 91 برس تھی اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا اور کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

پارٹی کے ایک رہنما سردار روف مینگل کے مطابق سردار عطا اللّٰہ مینگل کی طبیعت گزشتہ دنوں خراب ہوئی تھی جس پر انہیں کراچی وسطی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ جمعرات کی شام ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللّٰہ مینگل کا تعلق خضدار کے علاقے وڈھ سے تھا، انہوں نے گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ بلوچستان کے مشہور 4 سیاسی کردار ’چار یار‘ کے نام سے مشہور تھے۔ 

جن میں نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی اور غوث بخش بزنجو پہلے انتقال کرچکے جبکہ چوتھے یار، سردار عطا اللّٰہ مینگل آج دنیا سے کوچ کرگئے۔

سردار عطا اللّٰہ مینگل جلاوطن بھی رہے اور اصولی موقف کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار عطا اللّٰہ مینگل کے ایک صاحب زادے اختر مینگل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.