بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معروف ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے تمغہ امتیاز واپس کر دیا

معروف ماہرِ امراض پیٹ اور جگر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نےتمغہ امتیاز واپس کر دیا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی جانب سے حکومت پاکستان کو تمغہ امتیاز احتجاجاً واپس کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرسعد خالد نیاز کی جانب سے تمغہ امتیاز واپس کرنے کے لیے صدر عارف علوی کو خط لکھا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اس سال سرکاری طور پر طبی عملے کی خدمات کو سراہے نہ جانے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں نےصرف طبی عملے کی خدمات کے اعتراف کی درخواست کی تھی،  حکومت سے کورونا ہیروز کی خدمات کے اعتراف کی درخواست کی تھی۔

ڈاکٹرسعدخالدنیازکا خط میں مزید کہنا ہے کہ اس سال صرف سندھ کے دو ڈاکٹروں کو سول ایوارڈ دیئے گئے ہیں، سول ایوارڈ لینے والے 124 افراد کا تعلق کسی بھی طور شعبہ طب سے نہ تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں 2013ء میں دیا گیا تمغہ امتیاز طبی عملےکی خدمات کا اعتراف نہ کرنے پر واپس کرتا ہوں۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی جانب سے صدرِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں پوچھا گیا ہے کہ ملک کے ہزاروں طبی عملے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ واپس کر رہا ہوں، بتائیں تمغہ امتیاز آپ کو کیسے بھجوایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.