بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے، سکندر بخت

سابق کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر زیادتی کی گئی تھی ،اب ان کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ اچھا ہے نیوزی لینڈ  کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد اور صہیب مقصود باہر ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.