بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: صدر، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیرِ اعظم عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ بزرگ حریت رہنما رہنما سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بات آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیرِ اعظم عبدالقیوم نیازی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر جاری کیئے گئے ایک تعزیتی بیان میں کہی ہے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے، حکومتِ آزاد کشمیر نے 3 روزہ سوگ اور ریاستی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے روح رواں تھے۔

آج آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور دارالحکومت مظفرآباد میں دربارِ سہیلی سرکار کے احاطے میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں انتقال کر گئے۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندۂ خصوصی عبداللّٰہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔

کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کی نشانی، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سید علی گیلانی کی وفات پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور ان کی یاد میں آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حریت رہنماؤں اور پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.