everyday is happy day bagoong isda in english pen pals usa christian bookstore fort myers ni co chai toc ben bo suoi the most beautiful girl in the philippines latest international dating site san antonio naked women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوامی نیشنل پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کا نیا طریقہ ہے۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کا تجربہ پچھلے انتخابات میں ناکام ہوچکا، پولنگ کے بعد 45 سیکنڈ میں نتائج دیے جائیں گے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیٹا کو شناختی کارڈ کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو کنٹونمنٹ انتخابات میں یہ تجربہ کروالیں۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، الیکشن کمیشن نے مجھے نوٹس دیا ہے، پی ٹی آئی ترقیاتی فنڈ استعمال کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.