بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری نثار کا ملا غنی برادر کے حوالے سے بڑا انکشاف

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے افغان طالبان رہنما ملا غنی برادر کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں چوہدری نثار نے ملا غنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ملا غنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی مخالفت کی تھی۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے نواز شریف نے کیا کیا، اس کا جواب وہ خود دیں گے۔

پروگرام جرگہ میں چوہدری نثار علی خان کا انٹرویو ہفتے کی رات 10 بجکر 5 منٹ پر صرف جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.