subtle 中文 indian divorced dating sites australia thai sex mature country boy funny filipino cupid chat room

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی وزیر کھیل نے رسی کود کر نوجوانوں کو فٹنس چیلنج دیدیا

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے رسی کود کر نوجوانوں کو فٹنس چیلنج دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ’نیشنل اسپورٹ ڈے‘ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی جانب سے ’فِٹ انڈیا‘ نامی ایک سوشل میڈیا ایپ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

ہاتھی کے 13 سال کے بچے کی سمندر میں غوطے لگانے اور موج مستی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، دیکھنے والے ہاتھی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

تقریب کے دوران ’فِٹ انڈیا‘ ایپ کے افتتاح کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے وہاں موجود شرکاء اور نوجوان نسل کو اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے رسی کودنے کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی وزیر کھیل کو رسی کودتا دیکھ کر تقریب میں موجود شرکاء دنگ رہ گئے اور اُنہیں اُن کی فٹنس پر خوب داد دینے لگے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل نے اپنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی وزیر کھیل نے نوجوان نسل کو چیلنج دیا کہ ’آپ کا فٹنس لیول کیا ہے؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آئیے اور کھیل کر دِکھائیں،‘ جس کے بعد سے بھارتی نوجوان اپنی فٹنس ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.