www.yahoo philippines.com best pinay dating sites www gogol ecom international love dating app i am vietnamese newcastle upon tyne tyne and wear united kingdom meet asian guys jenny bikini

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹماٹر کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات

ٹماٹر کھانے میں ناصرف ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس میں وٹامن اے، سی، آئرن اور نمکیات کی بھرپور مقدار سرفہرست ہے، اسی لیے اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ٹماٹر ایسی غذا ہے جسے سلاد کے طور پر کچا اور ہر سالن  میں استعمال کیا جاتا ہے ، اس سے بننے والی چٹنیاں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہیں، اس کی تاثیر ٹھنڈی اور اس کے استعمال سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے، خون پتلا ہوتا ہے اور خون میں موجود لال خلیوں کی افزائش ہوتی ہے، خون کی کمی کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

ماہرین غذائیت کی جانب سے ’سی بک تھورن‘ پھل کو بے شمار فوائد کا حامل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک جنگلی بوٹی ہے جو کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے، سی بک تھورن میں جگر، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، موٹاپے ، خراب جلد، امراض قلب، بلڈ پریشر سے لے کر گردوں کی بیماریوں تک ہر شکایت کا علاج موجود ہے۔

بر صغیر خصوصاً پاکستان، بھاورت اور بنگلہ دیش میں کھانوں میں مرچ مسالے اور جڑی بوٹیوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبی طور پر یہ قدرتی مسالےصحت بخش بھی ہیں، انہی مسالوں میں ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی ہری مرچ کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد طبی حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور ہری مرچ کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

ٹماٹر ایک ایسی غذا ہے جس کا استعمال غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ خالص ٹماٹروں سے بننے والا کیچ اپ بچوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اسی لیے بچوں کو اس کا باقاعدگی سے استعمال کروایا جا سکتا ہے۔

ٹماٹر کے استعمال سے صحت پر آنے والے دیگر مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:

غذائی ماہرین کے مطابق ٹماٹر خواتین کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں، ٹماٹر تولیدی صحت کے لیے بہترین غذا ہے، لہٰذا خواتین کو تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ ٹماٹر کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔

ہر انسان خوبصورت نظر آنا اور چاق و چوبند رہنا چاہتا ہے اور زندگی میں چستی کے لیے صحت مند، فٹ اور مناسب وزن ہونا نہایت ضروری ہے مگر ہماری روز مرہ کی زندگی میں کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دن بہ دن وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہوتی ہے اور یہ بات ہمارے علم میں نہیں ہوتی، ایسے میں اِن کچھ غذاؤں کا استعمال ترک کر دینا اور ان سے متعلق جاننا لازمی ہے۔

ہرے پتوں پر مشتمل گھروں میں بطور سالن یا پکوڑوں میں شامل کر کے پکائی جانے والی پالک کو کچا استعمال کرنے سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے کے بعد پالک سے مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ٹماٹر بے حد مفید غذا ہے، ٹماٹر کھانے سے دودھ پلانے والی ماں کا خون صاف ہو جاتا ہے اور نتیجتاً اس کا مثبت اثر براہ راست بچے کی صحت پر پڑتا ہے۔

ٹماٹر  کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتا ہے،  اسی لیے ماہرین کی جانب سے ٹماٹر کا سوپ پینے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے ۔

ٹماٹر جِلدی امراض مثلاً کیل، مہاسوں ، دانوں، ایکنی اور جھائیوں کے لیے نہایت مفید ہے، اس کے استعمال سے رنگت بھی تیزی سے صاف ہوتی ہے۔

جلد شفاف بنانے اور رنگ دِنوں میں نکھارنے کے لیے ٹماٹر کے استعمال کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹروں کا چھلکا اتاریں اور چھلکے کو اپنے چہرے، گردن اور بازوؤں پر بطور ماسک لگا لیں، دس منٹ تک یہ چھلکا اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں، بعد ازاں چہرہ دھولیں ۔

صحت کا خزانہ اپنے اندر سموئے، سب کا پسندیدہ پھل سیب کے موسم کی آمد آمد ہے، ایسے میں اس کے روزانہ استعمال سے متعلق تو کئی کہاوتیں مشہور ہیں مگر اس پھل کے استعمال کے فوائد ان کہاوتوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں اور اس موسمی پھل سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

سونف ایک عام جڑی بوٹی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں، اس کے چھوٹے چھوٹے ہرے دانے انسانی مجموعی صحت اور خوبصورتی کے لیے بیش بہا فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کا گودا بنا کر بھی چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔

ٹماٹر شوگر کی سطح کو بھی متوازن کرتا ہے، انسولین کے خلاف مزاحمت کم کرتا ہے اور شوگر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت بڑھاتا ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام کے لیے آرتھرائٹس کا شکار افراد کے لیے ٹماٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے، کھانے سے کچھ دیر قبل ٹماٹر کے سلاد کا استعمال حیرت انگیز نتائج دیتا ہے، ٹماٹر میں موجود ہاضمے کے لیے وٹامن اور نمکیات معدے کی رطوبتیں خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور کھانا بھی با آسانی ہضم ہو جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے چیا سیڈز یعنی کے تخم داؤدی اور تخم بالنگا کو سپر فوڈ قرار دیا جاتا ہے جبکہ ان دونوں کا استعمال فوائد میں یکساں ہے، جب بات وزن کم کرنے کی آتی ہے تو ماہرین غذائیت اسے ڈائیٹ میں ضرور شامل کرنے کو کہتے ہیں، دونوں ہی کیلشم اور فائبر حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بھی ہیں۔

تقریباً ہر گھر میں اسپغول کا استعمال کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن اے کی موجودگی کے باعث یہ انسان کے جسمانی خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتا ہے اور آنکھوں کی روشنی بھی تیز کرتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ صبح ایک ٹماٹر کا جوس لازمی پئیں، یہ صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

ٹماٹر کا جوس پینے سے معدہ اور نظام ہاضمہ درست کام کرتا رہتا ہے اور قے، متلی وغیرہ کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.