hookup Blooming Grove hookup Vincentown New Jersey ford escort zx2 sr ecu hookup gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے یکم سے3 ستمبر تک بارش کے امکان کے پیش نظر کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ مشرقی سندھ پر ہے جو جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں یکم سے 3 ستمبر تک کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سندھ اور کل یکم ستمبر سے کراچی اور حیدر آباد میں بارشیں شروع ہوں گی جو 3 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.