بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرون ملک جانے والوں کو آج سے بوسٹر ڈوز لگے گا

ملک بھر میں بیرون ممالک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج سے  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔

بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے بیرون ممالک جانے کا دستاویزی ثبوت جمع کرانا ہوگا، ایک بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے ہوگی۔

ادھر سندھ میں نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو بھی ویکسین لگانا ہوگی، محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی کالجز اور اسکولوں میں طلبہ کی ویکسی نیشن ضروری ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.