بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 58 روپے مہنگا

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اٹھاون روپے مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار ساٹھ روپے پندرہ پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب کراچی میں گلستان جوہر، محمودآباد، نیو کراچی اور پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ جس کے باعث علاقہ مکین مہنگے گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.