بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حوثی ملیشیا کی سعودی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے ابھا ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی، واقعے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے اور مسافر جہاز کو نقصان پہنچنے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے حملے خطے و سعودی عرب کی سلامتی وامن کے لیے خطرہ ہیں، خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کو لاحق ہر خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.