south asian singles toronto single males over 30 assian women live local date review dating uganda how to take care of siberian husky in the philippines flirt com login

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہریوں کے افغانستان سے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں: جرمن وزیرِ خارجہ

جرمنی کے وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ افغانستان سے جرمن باشندوں کے انخلاء پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تجارتی حجم اورباہمی دلچسپی کےکثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتِ حال کے حوالے سے دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔

وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کے لیے جرمنی کی سپورٹ پر بہت مشکور ہیں، جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

جرمن وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں انتہائی ڈرامائی انداز میں حالات تبدیل ہوئے۔

ہائیکو ماس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغان، جرمنی اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.