قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بےجا بات کا بتنگڑ بنانے پر خاتون صحافی عالیہ رشید کو چُپ کروادیا۔
سرفراز احمد کی اہلیہ نے سابق کپتان کے پاستہ بناتے ویڈیو شیئر کی تو قومی کرکٹرز سمیت ان کے مداح اس دلچسپ ویڈیو پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔
قومی کرکٹرز نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’بھابھی نے آتے ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا۔‘
اس ٹوئٹ پر حسن علی نے کہا کہ ’کپتان نے تو یہ والا ٹیلنٹ ہمیں بتایا ہی نہیں۔‘ جواب میں شاداب نے لکھا کہ ’اگلی چائے ہم نے اب کپتان سے ہی بنوانی ہے۔‘
اس پر ایک خاتون صحافی نے کہا کہ ’او بھائی ہاتھ ہولا رکھو، پہلے پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، کیا اب چائے بھی بنواؤ گے۔‘
خاتون صحافی کو جواب میں کرکٹر سرفراز احمد نے لکھا کہ بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کر رہی ہیں، پہلی بات آپ کو اس گفتگو میں آنا نہیں چاہیے تھا۔
سابق کپتان نے خاتون صحافی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’ یہاں کرکٹ نہیں چل رہا بہتر ہے اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا ، پرسنل نہ ہوں زیادہ آپ‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران سرفراز کے بطور بارہویں کھلاڑی پانی پلانے نے ایک طوفان کھڑا کردیا تھا، کرکٹ انتظامیہ کو اس پر شدید تتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed.