بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں پرانے طرز کی سلیکشن کمیٹی کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے سیٹ اپ میں پرانے طرز کی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پرانی طرز کی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے مشاورت شروع کر دی ہے، رمیز راجہ کو سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے چیف سلیکٹر اور ہر علاقے سے ایک ایک رکن رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بورڈ آف گورنرز میں نامزد ہونے پر رمیز راجا کو مبارک باد دی۔

موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز شامل ہیں، جبکہ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین کے علاوہ چار سے پانچ اراکین کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اراکین صوبائی کوچز سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کی رپورٹس بھجوایا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.